لاہور (بیوروچیف) ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ اور گیس کی قلت کے باعث شہریوں نے کھانا پکانے اور آگ سینکنے کے لیے لکڑی پر انحصار بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے لکڑی کے ٹالوں کا رخ کر لیا ہے، جہاں وہ کھانا پکانے اور آگ جلانے کے لیے لکڑی خرید رہے ہیں۔




