5

ہاؤسنگ کالونی مالکان کو مین ہول سائیڈ ڈرینزکو رکرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر شہر میں قائم تمام پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ کالونی مالکان سیوریج سسٹم بہتر بنانے اور تمام میں ہول کور کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹسز میں 2دن روز کی مہلت دی گئی ہے کہ تمام پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں میں سیوریج لائنوں کا کوئی مین ہول مسنگ نہیں ہونا چاہیے نہ ہی کسی روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیب ٹوٹی ہوئی نظر نہ آئے جبکہ 2روز کے بعد کھلا مین ہول نظر آنے پر پرائیوٹ کالونی کو سیل کر کے اس کا این او سی کینسل کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسانے واضح کیا کہ پی ایچ ایس ڈیپارٹمنٹ پرائیوٹ ہاوسنگ کالونیوں میں بنے تالابوں اور جوہڑوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا اور ان کے خاتمے کے لئے کالونی مکان سے رابطہ کر کے ہدایت جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں