کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور لکھا کہ کس نے نظر لگائی پریتی کو؟اداکارہ کو دو تصاویر میں اسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔




