ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں ویمن ہاکی ٹیم کا دوستانہ میچ

گوجرہ(نامہ نگار) انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد اور گوجرہ ویمن ہاکی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا ۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی اولمپین و ورلڈ چیمپئن منظور الحسن اور عرفان محمود تھے۔ دونوں شخصیات کو قومی ہاکی میں شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ مہمانانِ گرامی نے میچ کاخصوصی مشاہدہ کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرہ کی خواتین کھلاڑیوں میںبے پناہ صلا حیت موجود ہے، جو مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔میچ سے قبل مہمانِ خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، انکی حوصلہ افزائی کی اور خواتین ہاکی کے فروغ کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں