ہاکی کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات ضروری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ہاکی اسٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں استاد عمر ہاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِ اہتمام جاری استاد عمر انڈر 16ہاکی لیگ کے چوتھے روز پہلا میچ یو ایم ٹائیگرز اور یو ایم سلطان کی ہاکی ٹیمو ں کے مابین کھیلا گیا۔ میچ نہایت سنسنی خیز اوردلچسپ رہا جس میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔کڑے مقابلے کے بعد یو ایم ٹائیگرز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یو ایم سلطان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فٹنس، اسکل اور نظم و ضبط کا اعلی مظاہرہ کیا جس پر تماشائیوں نے بھرپور داد دی۔میچ کے مہمانِ خصوصی محمد عتیق کھوکھر صاحب (سابق نیشنل ہاکی پلیئر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)تھے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے باضابطہ تعارف کروایا گیا جبکہ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔ محمد عتیق کھوکھر صاحب نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی لیگیں مستقبل کے قومی کھلاڑی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں