فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر عہدیدداروںشیخ جاوید اسلم، صابر علی ، ابو بکر۔علی رضا اور شیخ سلیم پاشانے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے اورانکے ناقابل تسخیر جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوںکیساتھ دھڑکتاہے24 کروڑپاکستانیوں کی بھرپور حمایت کشمیری بھائیوںکو حاصل ہے اور وہ استقامت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم اور غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے۔




