فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107 حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاہے کہ پاک افغان کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیروین،مذہبی انتہا پسندی کے اصل موجب افغانی ہیںجس کا نقصان پاکستان مالی اور جانی طور پر برداشت کر رہا ہے ضیاء کے دور میں افغانیوں کے ناسور کا پو داآج پاکستان کے لئے کینسر بن چکا ہے ایک عرصہ سے جنہیں ہم اپنا اسلامی بھائی اور ہمسایہ سمجھتے تھے وہاں سے پاکستا ن پر حملے احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے پاکستان پیپلز پارٹی اورپوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107 حفیظ انجم جنجوعہ نے کہاہے کہ ایک عرصہ سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو تحفظ ، رہنے کیلئے مکان ، کھانے کے لئے روٹی اور روزگار مہیا کیا آج وہی لوگ پاکستان پر حملے ، دہشتگردی اور دہشتگردوں کی سہولت کاری جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔




