یوم تکبیر پاکستان کی خود مختاری ‘قومی وقار کی علامت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری دفاعی قوت اورقومی وقارکی علامت ہے۔ میاں نوازشریف کی جرأت کانتیجہ ہے جنہوں نے اربوں ڈالرکی پیشکش ٹھکراکربھارت کے5ایٹمی دھماکو ں کے مقابلے میں 6 دھما کے کئے آج پوری دنیامیں پاکستان کوایٹمی قوت تسلیم کیا جاتا ہے۔بھارت کو بنیان المرصوص معرکہ حق میں اپنی اوقات کاعلم ہوگیا وہ اپنے منفی کردارکی وجہ سے دنیامیں بدنام اور پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ یوم تکبیرسے متعلق جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے جنوبی ایشیامیں توازن قائم ہوا۔ اگر پاکستان ایٹمی صلاحیت حاصل نہ کرتاتو بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کی کوشش کرتا۔ انہوں نے کہاکہ آج افواج پاکستان اورپوری قوم ملکی دفاع عزت اورغیرت کے لیے متحدہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں