فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف فلوریڈا اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مابین زرعی ترقی اور تعلیمی و تحقیقی تعاون کے لئے مفا ہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یادداشت پر دستخط ڈائریکٹر ٹروپیکل تحقیقی و تعلیمی سنٹر فلوریڈا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایڈورڈ ایوانز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کئے۔ مزیدبرآں اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف ایگری گیشن اینڈ ڈرینج فیکلٹی آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام بین الاقوامی سیمینار برائے ”سمارٹ فارمنگ” منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایڈورڈ ایوانز نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ان کا ادارہ زراعت کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے خصوصی مقام کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمارٹ فارمنگ کے ذریعے نہ صرف پیداوار میں اضافے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔




