اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں سبسڈیز بل میں 190ارب روپ کی ریکارڈ کمی کردی۔ نئے بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 1186ارب روپے مختص ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں رمضان پیکیج، یوٹیلٹی سٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سسبڈی مکمل ختم تاہم الیکٹرک وہیکل سکیم کے لئے 9 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔پاور سیکٹر میں سبسڈی کیلئے 1036 ارب روپے کی رقم مختص، یہ سبسڈی واپڈا، پیپکو اور کے ای ایس ای کو دی جائے گی، رواں سال کے مقابلے میں پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 154 ارب روپے کم کردیے گئے۔ کے ای ایس ای کو ٹیرف میں فرق کی مد میں 125ارب کی سبسڈی ملے گی۔شعبہ صنعت و پیداوار کیلئے سبسڈی کم کرکے 24 ارب روپے کر دی گئی، رواں مالی سال کے دوران صنعت و پیداوار کیلئے 68 ارب سبسڈی دی گئی۔آئندہ مالی سال رمضان ریلیف پیکیج کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بھی وزیراعظم پیکیج سمیت فنڈز سے محروم رہیں گے۔




