یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش پیپلز پارٹی قبول نہیں کریگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کر کے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے جا رہی ہے، اس کا اعلان قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا جبکہ قومی اسمبلی کے فلور پر پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج پر اس فیصلے کو واپس لینے کا وعدہ کیا گیا باوجود اسکے یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کی کوشش پیپلز پارٹی قبول نہیں کریگی۔ پیپلز پارٹی حکومت کے عوام دشمن اور سرکاری ملازمین کی برطرفیوں کے فیصلے کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی صورت میں ملازمین دشمن اور غریب عوام دشمن پالیسیوں کی حمایت نہیں کرے کی حکومت کرپشن کا بہانہ بنا کر محکموں کو بند کرنے پرتھی ہوئی ہے اس سے ہزاروں افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں