10ستمبر کو سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی

سرگودھا (بیورو چیف) جمعیت علماء اسلام تحصیل سرگودھا کے نائب امیر مفتی مرزا جنید اسلم نے کہا ہے کہ 10 ستمبر کو سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے اس ایمان افروز کانفرنس میں شرکت ہر صاحب ایمان کو کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جب سے موبائل کی وباء پھیلی ہے تو اس میں قادیانی ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے جسکی وجہ سے ہماری نوجوان نسل گمراہ ہو رہی ہے اور اس طرح کی کانفرنس ہمارے نوجوانوں کے لیے از حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں