1000گولز کاسنگ میل ‘رونالڈو کوبڑا دھچکا

ریاض (سپورٹس نیوز)سعودی پرو لیگ میں النصر نے نیوم کو ایک صفر سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی تاہم اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے یہ مقابلہ مایوس کن ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار اپنے کیریئر کے 982ویں گول کے قریب پہنچ کر بھی کامیاب نہ ہوسکے۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں النصر نے پنالٹی حاصل کی تاہم رونالڈو موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور ان کی کک گول پوسٹ سے باہر چلی گئی۔یہ النصر کی جانب سے ڈومیسٹک لیگ میں ان کی 31 پنالٹی کوششوں میں چوتھی ناکامی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں