فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے 15 سال سے مفرور قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ 15سال قبل تاندلیانوالہ قائداعظم روڈ پر پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزم پرویز اقبال نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مخالف ارشاد احمد کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ قیصر مختار نے سالہاسال سے پولیس سے اوجھل رہنے والے ملزم پرویز اقبال کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




