2بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

صفدرآباد(نامہ نگار)ریٹائرڈ صوبیدار کی مبینہ فائرنگ سے دوبھائی شدید زخمی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔ گائوں واڑہ امام دین شرقی مانانوالہ میں ریٹائرڈ صوبیدارشبیر حسین کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں2 حقیقی بھائی منہاس اور رمضان پسران نور محمدزخمی ہو گئے فائرنگ کرنے کے بعد مذکورہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مانانوالہ ایس آئی سعید ورک ایس ڈی پی او سرکل طارق جمیل اورڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدائت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی میاں ادریس نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شبیر حسین کو گرفتار کر لیا۔مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ،ملزم کو گرفتار کرنے پر میاں ادریس ایس آئی کی بر وقت کارروائی پر ورثاء نے اسے قابل ستائش عمل قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں