2خوارجی دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرکے دودہشت گردوں کو ہلاک کر دیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمعصوم شہریوں پر متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں