کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2ہزار 826پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ 76 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




