2ماہ میں بلوچستان بارڈرپر123غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

گوادر(نامہ نگار)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان بارڈر پر123غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر جیوانی کے علاقے سے 123غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیرقانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)حکام کے حوالیکر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروا ئیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ وطن عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں