لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کی 20 وکٹیں لینا ان کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے سے زیادہ اہم ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں فتح کے لیے 20 وکٹیں حاصل کرنا بڑی اننگز کھیلنے سے زیادہ اہم ہوگا۔




