2026ء کا پہلا مکمل سورج گرہن12اگست کو ہو گا

لاہور( بیورو چیف)سال 2026کا پہلا مکمل سورج گرہن 12اگست کو ہوگا ۔یہ دلفریب نظارہ یورپ کے متعدد ممالک گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین اور پرتگال کے کچھ حصوں میں دکھائی دیگا۔جبکہ جزوی سورج گرہن یورپ کے کئی ممالک، افریقہ، شمالی امریکہ، بحر اوقیانوس ، آرکٹک اوقیانوس اور بحرالکاہل کے مختلف حصوں میں بھی نظر آئے گا۔تاہم یہ سورج گرہن ہمارے خطے کے وقت کے مطابق غروب آفتاب کے بعد رات کے وقت ہوگا۔ اس لیے پاکستان، بھارت، چین، سری لنکا، ایران، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8:34پر شروع ہوگا، مکمل سورج گرہن رات 9:58پر ہوگا، جو مختلف خطوں میں رات 10:46تک رہے گا۔مکمل سورج گرہن کا اختتام رات 11:34پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن رات 12:58تک نظر آئے گا۔واضح رہے کہ یورپ میں 30سال کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں