لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر عالمی سطح پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کر دی۔ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بن گئے۔انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان کے احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری میں عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کے مصطفی فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔




