فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام سٹی صدر ڈاکٹر نجمہ افضل خاں کی رہائش گاہ پر خواتین عہدیداران کی کارنر میٹنگ اور اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی راجہ دانیال احمد امید وار این اے 104 تھے۔ ایم پی اے عظمی راجہ،افشاں لطیف، بیرسٹر عمر احمد اسرارخاں ، احسن رشید خاں’ ایم پی ایز اعظمیٰ راجہ، افشاں لطیف، بیرسٹر عمر احمد اسرار خاں’ جنر ل سیکرٹری کو ثر شانی ، شاہدہ افضل ‘میڈم عذرا’ شمیم عارف’ میڈم رابعہ’ بشریٰ تبسم’ احسن رشید خاں’ ریحانہ شاہد’ زیب نشائ’ منیبہ کنول ،ارشاد چوہدری’ رضیہ سلطانہ’ کلثوم رفیع’ شاہین اختر’ اقصیٰ میڈم’ مریم جاوید’ فوزیہ عزیز اور کثیر تعداد میں خواتین عہدیداران نے شرکت کی ۔ خطاب میں انہیں حلقہ پی پی 115,116,اور حلقہ این اے 104 میں ڈور ٹو ڈور کمپیئن کا لائحہ عمل دیا گیا ۔پارٹی کا منشور اور حکومت کی اعلی کارکردگی ،پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بے شمار اقداما ت بارے بریفنگ دی جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں۔اس پیغام کو گھر گھر ڈور ٹو ڈور پہنچا یا جائے شعبہ خواتین سٹی فیصل آباد نے بھرپور حما یت کا اعلان کیا اور شیر کے نشان کو جتانے کا عزم کیا انشاللہ 23 نومبر کو مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہو گا انشاللہ خواتین کو ممبر سازی کے عمل کو بھی تیزی سے کرنے کی تلقین کی گئی،ڈاکٹر نجمہ افضل خاںنے کہا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں حکومت ملک کی معاشی طور پر ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانے میں کامیاب ہو چکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانے کیلئے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔




