فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی سٹی کے نوجوان رہنما سردار عمران نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی پارلیمانی نظام کو استحکام ملے گا اور عوام کے بنیادی مسائل برق رفتاری سے حل ہو نگے کسی بھی ادارے کی بالا دستی نے پارلیمانی نظام کو کمزور کرنیکی کوشش کی لیکن اب اس طرح کی ہر کوشش کا راستہ بند کردیا گیا ہے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس کے عہدہ پر تعیناتی سے فورسز کے مابین ہم آہنگی پیدا ہوگی اور پاکستان کسی بھی جارح قوت کا بھر پور مقابلہ کر سکے گ اس عہدہ پر فیلڈ مارشل کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے ۔




