27ویں ترمیم کے بعد نظام عدل درست سمت پر چلے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ27ویں ترمیم کے بعد اب نظام عدل بھی درست سمت پر چلے گا ثاقب نثار اور عطا بندیال کی تقلید نہیں ہوگی-پارلیمان سپریم ہے اور قانون سازی کا اختیار بھی اسے حاصل ہے ترمیم پرکوئی اس عتراض نہیں کرسکتا نہ کسی کی خواہش پوری ہوسکتی ہے- ان کاکہناتھاکہ آ ئینی عدالت کاقیام عدلیہ پرحملہ نہیں بلکہ عدالتی نظام کی مضبوطی ہے۔چارٹر آف ڈیموکریسی میں واضح طور پرآ ئینی کورٹ ککے کے قیام کی شق شامل تھی۔آئینی عدا لت بننے سے جوڈیشل مداخلت کاراستہ بندہوگیا ہے۔سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پرتوجہ دے سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں