لاہور(بیوروچیف)29اضلاع میں ساڑھے 3ہزارسے زائدآفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر گئی۔ مانیٹرنگ کے دوران سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی انرولمنٹ میں کمی کاانکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرنگ کرنیوالے92منتخب اساتذہ کوایک اعزازی تنخواہ دینے کااعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکاؤنٹ آفس کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کی ناقص رپورٹ پرسینکڑوں آفٹرنون سکول بندکرنیپرغورشروع کر دیا گیا۔منتخب اساتذہ نے بغیرسرکاری گاڑی اوراپنی مددآپکے تحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا۔لاہور میں 108 آفٹر نو ن سکولوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔لاہورمیں 90 فیصد آفٹرنون سکولوں سے مانیٹرنگ کے نتائج مثبت آئے۔




