3تاجروں کیساتھ3کروڑ کا فراڈ،ڈکیتی مزاحمت پر چوکیدار لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران فیکٹری کے چوکیدار کو مزاحمت پر گولی مار دی’ مخالفین کی فائرنگ سے 3افراد لہو لہان ہو گئے جبکہ چالاک ملزمان کا کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجروں کیساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ شیخ کالونی میں ڈاکوئوں کا تین رکنی گروہ فیکٹری میں داخل ہوا تو چوکیدار فریاد ولد محمداسلم نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا جبکہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض الجنہ کے قریب عداوت کی بنا ء پر مسلح ملزمان آفاق وغیرہ نے مخالف اشفاق، ٹھیکری والا کے علاقہ 67ج ب میں ارشد نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مسلح ملزمان گلباز وغیرہ نے فائرنگ کر کے اس کے بھتیجے اسد علی’ جڑانوالہ کے علاقہ 19 گ ب میں مشتعل افراد نے مخالف ظفر کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں نشاط آباد کے رہائشی غلام فرید نے پولیس کو بتایا کہ اس سے ملزم عمران بھٹی نے ایک کروڑ 75لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں سلمیٰ بخاری نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم حفیظ نے 70لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی اور ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کے طارق محمود سے ملزم نے 80لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں