4سال میں ملک بھر میں 7ہزار 500خواتین قتل

اسلام آباد(بیورو چیف)2021سے 2024کے دوران 4سال میں ملک بھر میں7 ہزار 500سے زائد خواتین کو قتل کیا گیا، جن میں سے ایک ہزار 553کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔ یہ ہولناک اعداد و شمارقومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کی رکن نعیمہ کشور خان کے ایک تحریری سوال کے جواب میں پیش کیے۔وفاقی وزیر کے مطابق یہ ڈیٹا نیشنل پولیس بیورو نے مرتب کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چار سال کے دوران 17ہزار 771خواتین کے ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں