5علاج گاہوں کو انسانی اعضاء کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت

لاہور (بیوروچیف) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی5علاجگاہوں کومختلف ٹرانسپلا نٹس کرنیکی اجازت، پی کے ایل آئی کو 3سال کیلئے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی۔وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ہوٹا اتھار ٹی اجلاس ہوا، پی کے ایل آئی کو 3سال کیلئے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی، عمار میڈیکل کمپلیکس لاہور کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی۔پاتھ ویل سنٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو راولپنڈی کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اجازت دی گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بون ڈیزیزز کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی۔ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو بون بنک اینڈ بون ٹرانسپلانٹ کی اجازت دیدی گئی، میو ہسپتال میں کورنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے رجسٹریشن میں 4 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں