5ہزار ون ڈے میچز مکمل ہو گئے’ مقبول ترین فارمیٹ کی اہمیت بہت کم ہونے لگی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا میچ مردوں کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا 5000واں میچ تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر نہ ہوتا تو یہ اعزاز انہی ٹیموں کو ملنا تھاتاہم ڈنڈی اور بریڈی میں بارش کے باعث شیڈول متاثر ہونے سے کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔پانچ ہزار ون ڈے مکمل ہونا بظاہر عالمی سطح پر کرکٹ کے پھیلاؤ کی علامت ہے کیونکہ اس مقابلے میں شمالی امریکا اور یورپ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں