50ڈگری تک درجہ حرارت برداشت کرنیوالا کپاس کا بیج تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستانی زرعی ماہر نے 50 ڈگری تک درجہ حرارت برداشت کرنے والا کپاس کا بیج تیار کر لیا جو بغیر اسپرے کیڑوں سے مقابلہ کرسکتا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں اس بیج سے تیارکپاس کی فصل کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ 20 سال کے تجربے کے بعد تیار اس بیج سے کپاس کے شعبے میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیو ں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایسی جدید زرا عت کو فروغ دینا ہوگا۔ وفاقی احسن اقبال نے کہا کہ کپاس کا 50 ڈگری درجہ حرارت برداشت کرنے والا بیج زرعی ماہر انجینئر جاوید سلیم قریشی نے تیار کیا ہے، یہ بیج اسپرے کے بغیر کیڑوں سے مقابلہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 20 سال کے تجربے کے بعد تیار اس فصل سے کپاس میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایسی جدید زرا عت کو فروغ دینا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ چند برس میں کپاس کی پیداوار 15 لاکھ گانٹھوں سے5 لاکھ گانٹھوں پر آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں