فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 691واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک برکات شریف چک نمبر205ر۔ب وزیر والا میں دربار اعلی برکات شریف پر شروع ہوگیا عرس کی تقریبات میں درس قرآن ، مجلس ذکر ختم نبوت کانفرنس ، محفل میلاد ، اہلبیت کانفرنس و ختم خواجگان شریف ہوگا ۔ جس میں ملک بھر سے مریدین اورعقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ مخدوم سید محمدطیب گیلانی ، پیر سید اطہر گیلانی گدی نشین ، مفتی سید حسن عبداللہ گیلانی سجادہ نشین مختلف تقاریب کی صدارت فرمائیں گے ۔جید علما کرام ، گدی نشین حضرات، معروف نعت خواں بھی عرس مبارک میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے، قراء حضرات تلاوت قرآن مجید پیش کریں گے، نعت خواں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ۔ بروز اتوار3:00بجے بیعت عام و اختتامی دعا ہوگی۔




