7رکنی قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)سات رکنی قومی ٹین پن بالنگ ٹیم 28ویں ایشین بالنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، یہ چیمپئن شپ 12 سے 22 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر)کامران خالد جنجوعہ نے7 رکنی قومی ٹین پن بالنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ احمر سلڈیرا، غضنفر بلال، عبد المعیز، دانیال شاہ،دانیال الرحمن اور اعجاز الرحمن پر مشتمل ہوگی جبکہ امجد علی ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 28ویں ایشین بالنگ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے بائولرز حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں