کراچی(بیوروچیف)جناح انٹرنیشنل ایئرپو ر ٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی جس کی مالیت تقریبا6 کروڑ 69لاکھ روپے ہے۔پارسلزکو زیورات/ فیشن زیورات ظاہرکیاگیا تھا ۔




