9تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں اہم ترامیم کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف)پنجاب بھر کے 9تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں اہم ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں اور یونیفائیڈ کیا جائے گا۔اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو درپیش مختلف مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں الگ الگ قواعد و ضوابط نافذ ہیں، جس کے باعث اسناد رکھنے والے شہریوں کو نام، تاریخِ پیدائش اور دیگر کوائف کی درستگی جیسے معاملات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قواعد میں فرق کے باعث ایک ہی نوعیت کے کیسز میں مختلف بورڈز کے فیصلے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد پر 10سال گزر نے کے بعد نام یا تاریخِ پیدائش میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ میں اس حوالے سے وقت کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور شہری کسی بھی وقت غلطی درست کرا سکتے ہیں۔اسکے علاوہ بعض تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل سروسز کافی حد تک مثر اور فعال ہیں۔ جبکہ کئی بورڈز میں آن لائن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں