9 ویں نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ شروع

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرحان خان اور پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ثاقب وسیم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر صوبائی، ریجنل اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ملک میں ماس ریسلنگ کے کھیل کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ کے دوران مرد و خواتین کے مختلف وزن کے زمروںمیں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔چیمپئن شپ 28اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں