نادار قیدیوں کیلئے خوشخبری،مفت قانونی مدد کی فراہمی شروع

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی تمام 43جیلوں میں نادار قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے لیے کمیٹیاں آپریشنل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں تاکہ وہ ان قیدیوں کی مدد کر سکیں جو اپنے مقدمات کی پیروی کے لیے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے۔محکمہ داخلہ نے اس اقدام کے تحت اسیران کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ ہر منگل کے روز بیرکوں میں فری لیگل ایڈ سروس کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور بدھ کے روز نادار اسیران کی فہرست متعلقہ فری لیگل ایڈ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ان قیدیوں کی ملاقاتیں اپنے وکیلوں سے کرائے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ ان قیدیوں کو مفت وکیل کی سہولت فراہم ہو۔ اس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بار کونسل کی مدد سے وکلا کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں