محکمہ تعلیم کا نویں اور گیارویں جماعت کا سمارٹ سلیبس برقرار رکھنے کا فیصلہ

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جماعت نہم اور گیارویں کے طلبا و طالبات کے لیے سمارٹ سلیبس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے جماعت نہم اور گیارویں کا سمارٹ سلیبس گزشتہ سال والا ہی برقرار رکھا گیا ہے، جسے پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی پیکٹا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ طلبا، اساتذہ اور تعلیمی ادارے امتحانات کی تیاری کے لیے اس سے استفادہ کر سکیں۔ جماعت نہم اور گیارہویں کے سمارٹ سلیبس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لہذا طلبا کو نئے سلیبس کے حوالے سے کسی اضافی تبدیلی یا نئے نصاب کی تیاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ طلبا پیکٹا کی ویب سائٹ سے متعلقہ جماعت اور مضامین کا سمارٹ سلیبس، حذف شدہ اسباق اور مشقی سوالات کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔دوسری جانب جماعت نہم کے کمپیوٹر سائنس کے سمارٹ سلیبس جبکہ جماعت دہم اور بارہویں کے سمارٹ سلیبس کے اجرا کا انتظار کیا جا رہا ہے۔سمارٹ سلیبس کے اجرا کے بعد طلبا کو امتحانی تیاری کے لیے مقررہ نصاب، حذف شدہ موضوعات اور اہم مشقی سوالات کے حوالے سے رہنمائی حاصل ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ جماعت نہم اور گیارہویں کا سمارٹ سلیبس پیکٹا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جبکہ باقی جماعتوں کے سلیبس کے باضابطہ اجرا کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں