گرین الیکٹرک بس کے عملہ پر تشدد’3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی امتیاز علی نے گرین الیکٹرک بس کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنا نے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرین الیکٹرک بس کے آر او حمزہ افتخار نے بتایا کہ 3نومبر کو سمندری روڈ پل عبداللہ کے قریب پہنچے تو ملزمان کاشان، ارسلان ، اویس وغیرہ نے بس کو روک لیا، کرایہ کے جھگڑے پر ایف سی ناصر علی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی سرکاری یونیفارم پھاڑ دی ، ڈیوائس چھین لی، لوگوں کے جمع ہونے پر گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کاشان ، ارسلان اور افتخار کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں