2024ء میں ڈولفن فورس کی بھرپور کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈولفن فورس مؤثر گشت،ناکہ بندی اور بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انسداد جرائم کے لئے متحرک ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی کامران عادل نے سال 2024 میں ڈولفن فورس کے کرائم کنٹرول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس نے گزشتہ سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے ساتھ 27 پولیس مقابلے ہوئے اور 349خطر ناک اشتہاریوں اور عدالتی مفروران 255 کو گرفتار کیا گیااسی طرح ریکارڈ یافتہ 867،ٹارگٹ افنڈرز 385 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف 930 کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جس میں پسٹل، رائفلز،بندوقیں،کلاشنکوف،کاربینز،رپیٹرز،ریوالورز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 1133کاروائیاں کی گئیں جن میں چرس،ہیروئن، افیون، آئس، بھکی،شراب اور لہن بھی برآمد کی گئی۔آتش بازی ،گیس ریفلنگ کے خلاف 110کاروائیاں کی گئیں ۔پتنگ بازی کے خلاف 854کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ون وہیلر کے خلاف 488کاروئیاں کیں ۔جبکہ چوروں اورڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 424 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات،نقدی اور متعدد موبائل فونزاور ڈکیتی اور چوری شدہ وہیکلز بر آمدکیے گئیاسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 914700اشخاص کی چیکنگ کی ساتھ میں 850637 موٹر سائیکل اور 410956گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ جبکہ 22 گمشدہ بچوں کوتلاش کر کے ورثا کے حوالے بھی کیا کمیونٹی پولیسنگ کرتے ہوئے 2994 اشخاص کی مدد کی گئی ڈولفن فورس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں