میونسپل کارپوریشن کا سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنیکا سلسلہ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرکمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایت پر سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ کارپوریشن کے عملہ نے عید گاہ روڈ،کوتوالی روڈ،نڑوالا روڈودیگر مختلف شاہرات پر غیر فعال مزید سٹریٹ لائٹس فنکشنل کر دیں۔نئی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب ان کے علاوہ ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری نے بتایا کہ خراب پول ومعمولی الیکٹرک ورک کے باعث بند لائٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنایا گیا۔شاہرات پر سٹریٹ لائٹس کے چلنے سے نہ صرف شہر جگمگ بلکہ رات کے اوقات میں راہگیروں کو بھی آسانی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا اعلی معیار قائم رکھنا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں