قرآن پاک کائنات میں سب سے زیادہ پڑھی جانیوالی کتاب ہے،ناصر محمود زونل مسٹریٹر اوقاف سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے40واں سالانہ مقابلہ حفظ وقرات2025ضلع سرگودھاکامقابلہ مرکزی جامع مسجداشرفیہ گولچوک سرگودھا میں منعقد ہو ا ۔ 10کیٹگریزمیں طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ کثیرتعدادمیں طلباء وطالبات مقابلہ میں شریک ہوئے۔مقابلہ کی صدارت مولاناقاری وقار احمدعثمانی ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف سرگودھا اور نگرانی حافظ محمدیونس ڈسٹرکٹ منیجراوقاف سرگودھاوقاری محمدعبداللہ سالک نے کی۔ مہمان خصوصی ناصرمحمودزونل ایڈمنسٹریٹراوقاف سرگودھانے کہاکہ قرآن مجیدکائنات میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔مسلمانان عالم کوچاہیئے کہ اس کتاب سے راہنمائی حاصل کریں۔جن طلباء وطالبات نے مقابلہ میں پوزیشن حاصل کی ان کومبارک بادپیش کی گئی ۔کیٹگری نمبر1میں اول پوزیشن محمدعلی ولدمحمدعصمت اللہ ،کیٹگری نمبر2میں اول پوزیشن محمد بن نعمان،کیٹگری نمبر3میں اول پوزیشن محمدمزمل ولدمحمداکبر،کیٹگری نمبر4میں اول پوزیشن امیرمعایہ ولدجمیل،کیٹگری نمبر5میں اول پوزیشن زبیریہ دختر محمدعظیم،کیٹگری نمبر6میں اول پوزیشن طوبیٰ دختر متاثراقبال،کیٹگری نمبر7میں اول پوزیشن ثاقب دلدشیرعلی،کیٹگری نمبر8میں اول پوزیشن فیضان اخترولدمحمداختر،کیٹگری نمبر9میں اول پوزیشن افراء طاہردخترطاہراقبال،کیٹگری نمبر10میں اول پوزیشن فاطمة الزہراء دختر محمداشرف نے حاصل کی۔مقابلہ میں اول ،دوم اورسوم آنے والے طلباء وطالبات کو محکمہ اوقاف ومذہبی امورسرگودھااورجامع مسجدگولچوک سرگودھاکی جانب سے انعامات واعزازی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔بعدازاں ناصرمحمودزونل ایڈمنسٹراوقاف سرگودھا،قاری وقاراحمدعثمانی،حافظ محمدیونس،قاری محمدعبداللہ سالک،حاجی محمدشبیر،قاری سیف اللہ خالد،قاری محمدحسین سیالوی نے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں