اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا دورہ یونین کونسلز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے انتظامی امور کی جانچ پڑتال کے لئے مختلف شہری یونین کونسلز کا دورہ کیا اور برتھ ودیتھ سرٹیفیکیٹس کے اجرا کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے طلاق کے سرٹیفیکیٹس کا ریکارڈ بھی دیکھا اور شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لئے آنے والوں کو تیزرفتارسروسز اور رہنمائی فراہم کی جائے۔انہوں نے ریکارڈ کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں