مسافروں سے بدتمیزی ‘بس کنڈیکٹر کیخلاف مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)مسافروں کو حراساں وبدتمیزی کر نے والابس کنڈیکٹر مقدمہ کی زد میں آگیا۔جڑانوالہ کے چک نمبر54گ ب کے رانا حیدر علی نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ بس نمبر7449ایف ڈی آرکے کنڈیکٹر نے بس میں سوار خواتین کو حراساں وپریشان کرکے اس کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں