پولٹری کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

کمالیہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب رمدے نے کہا ہے کہ کمالیہ کی پہچان شعبہ پولٹری کے حوالہ سے بھی ہے یہاں سے انڈے اور مرغی پورے پاکستان میں سپلائی کیے جاتے ہیں جس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اس صنعت کے لیے بھی مختلف اقدا ما ت اٹھا رہے ہیں جس سے یہ صنعت مضبوط ہوگی اور اس شعبہ سے وابستہ افراد خوشحال ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آ سکیں گے ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جو مہنگائی کی سطح کم ہوئی ہے اس کے اثرات عام آدمی تک لازمی پہنچنے جس کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کمالیہ کی پہچان پاکستان کے علاوہ انٹرنیشنل سطح پر یہاں کا تیار ہونے والا کھدر بھی ہے کھدر کی صنعت کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ یہ صنعت بھی مضبوط ہو سکے اور اس پر بھی لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع میسرآسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے عہدے داران ڈاکٹر ارشد حنیف ،چوہدری شاہد اقبال گجر اور ملک محمد شریف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں تمام افراد کو ٹیکس دینے کی ضرورت ہے ہم تمام شعبہ جات میں تاجروں کو مزید سہولیات تو دے سکتے ہیں اگر کسی جگہ کوئی ٹیکس میں ریلیف دینے کی بات ہو گی تو میرا ہر شخص کو جواب ہی ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں