گوجرہ میں موٹر سائیکل چوروں کا گروہ سرگرم،متعدد موٹر سائیکل غائب کردیں

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوروں کا گروہ سرگرم عمل رہا۔چوروں نے مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سمیت دیگرمال وزر چوری کر لیا ۔معلوم ہواہے کہ اشرف کالونی گوجرہ کے محمد شہباز نے اپنی موٹر سائیکل نمبر3718ایف ڈی اواپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود اندر چلا گیا جس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چورنے چوری کر لی۔چک نمبر356ج ب کامحمد اکرام اپنی موٹر سائیکل نمبر4434اے اے ٹی پر سوارہو کر چارہ کاٹنے کی غرض سے ڈیرہ پر گیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیا کہ نامعلوم چونے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چور ی کرلی۔چک نمبر338ج ب کے محمد یونس کی موٹر سائیکل نمبر5577ایف ڈی آراس کے گھر کے باہر سے چوروں نے چوری کر لی ۔نیواقبال ٹائون کے محمد شفیق کی عدم موجود گی میںنامعلوم چورروشن دان کے زریعے اندر داخل ہو ئے اور تالے توڑ کر 1لاکھ50ہزارروپے نقدی، طلائی زیورات ودیگر قیمتی پارچات وغیرہ چوری کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں