چنیوٹ میں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات محمد آصف کے ہمراہ ساتویں زراعت شماری کیلئے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا، افتتاح سرگودہا روڈ پر محلہ عثمان آباد میں کیا گیا،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات محمد آصف کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات ضلع چنیوٹ میں77منتخب بلاکس پر ساتویں زراعت شماری کروانے جا رہا ہے جس کیلئے8سپروائزر 45شمار کنندگان کا انتخاب اور ان کی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری ڈیجٹیلائز ہوگی بشمول بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں مکمل طور پر شمار ہوں گے،زراعت شماری کا بنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کے لئے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنا ہے،اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109 نمبر پر ہے اس غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی، انکا کہنا تھا کہ زراعت کا جی ڈی پی (GDP) میں حصہ 24 فیصد ہے اور تقریبا چار کروڑ افراد کا دارومدار اس شعبے سے منسلک ہے،ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں