رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کا منصوبہ طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کا منصوبہ طلب کر لیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے ٹیکسٹائل پارکس کی ترقی میں تعاون کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور چین کمپنی کے مابین ایم اویو’ پی ٹی اے کے ممبران اور چیئرمین کی تنخواہوں اور مراعات کا طریقہ کار اورانفارمیشن گروپ کے افسران کو ملک انفارمیشن سیکشنز میں تعینات کرنے کیلئے پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کو رائٹ سائزنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے عملدرآمد پلان طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل پارکس کی ترقی میں تعاون کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور چین کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 1996 کے سیکشن 3(7) میں ترمیم منظورکر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے ممبران اور چیئرمین کی تنخواہوں اور مراعات کا طریقہ کار منظورکر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انفارمیشن گروپ کے افسران کو ان کے کیڈر کے عہدوں کے خلاف بیرون ملک انفارمیشن سیکشنز میں تعینات کرنے کے لیے پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی معاملات کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔ا جلاس میں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دے دی۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں