پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے

کمالیہ(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو کمالیہ گارڈن اینڈ کمرشل مارکیٹ چوہدری شہزاد جٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی و استحکام کیلئے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہے ۔ پاکستان کے وجود کے خلاف سازشیں کرنے والے بزدل دشمن فوج کے ہوتے کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ہمارے جوانوں نے وطن عزیز کی آزادی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ان گنت جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جن کوپاکستانی قوم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی۔ پوری قوم ہر محاظ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کبھی بھی کوئی مشکل آن پڑی تو کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی قیمتیں جانوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی پاکستان کے دشمن صفحہ ہستی سے ہمیشہ کیلئے مٹ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں