گوجرہ میں صفائی کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا

گوجرہ (نامہ نگار) ستھرا پنجا ب پروگرا م کا گوجرہ میں بھی افتتا ح کر دیا گیا اس سلسلہ میںمیو نسپل کمیٹی گوجرہ میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ستھرا پنجا ب پروگرا م کے تحت تحصیل بھر میں صفا ئی کا انتظا م ایک نجی کمپنی کے حوا لے کیا گیا تقریب میں لیگی رہنما سا بق ممبر قومی اسمبلی چوہدری خا لد جاوید وڑائچ، امیدوار صوبا ئی اسمبلی عقبہ علی وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر کا مرا ن اشرف، چیف آ فیسر یاسرعلی شاہ سمیت شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے چوہدری خالد جا وید وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر کا مرا ن اشرف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجا ب پروگرا م احسن قدم ہے جس سے شہر میں صفا ئی ستھرا ئی کا بہترین نظا م ہو گیا شہر میں ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے تحصیل بھر میں صفا ئی کا کا م سنبھا ل چکی ہے اب چند دنو ں میں شہر بھی صا ف ستھرا نظر آ ئے گا اور شہری موذی امرا ض سے بھی بچ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں