مریم نواز کا ستھرا پنجاب مہم انقلابی اقدام ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب مہم انقلابی اقدام ہے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھر میں صفائی کا جامع پروگرام ستھرا پنجاب کی شکل میں دیا ہے جو سو فیصد کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ چوبیس کروڑ عوام کی بھی آواز ہے ۔ عوام پاکستان کی خالق جماعت کو ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں ۔ حکومت کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کے لئے تمام اقدامات اور کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے جو اقدامات اٹھائے اس کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے جو لوگ آج حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیںانہیںپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں